دھرم شالہ (ای پی آئی ) ورلڈ کپ 2023 کے تیسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف افغانستان کی پوری ٹیم 37.2اوورز میں 156 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،
افغان اوپنرز نے ٹیم کو 47 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ابراہیم زادران 22 رنز بناکر آؤٹ گئے جبکہ رحمان اللہ گرباز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 18، کپتان حشمت اللہ شاہدی 18، نجیب اللہ زادران 5، محمد نبی 6، راشد خان 9، مجیب الرحمان ایک اور نوین الحق صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے 3، 3، شوریف الاسلام نے 2 جبکہ متفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے 7 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 31 رنز بنالیے۔
دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ابتدائی دو وکٹیں جلد گنوادیں، اوپنر تنزید حسن رن آؤٹ ہوئے جبکہ لٹن داس 13 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔افغانستان کی جانب سے واحد فضل الحق فاروقی نے حاصل کی۔