ممبئی (ای پی آئی ) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کے بیٹسمینوں نےسری لنکن باؤلر کو تگنی کا ناچ نچا دیا ،
مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنا ڈالے ،جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر بیٹسمین ڈی کوک نے 84 گیندوں پر سینچری سکور کی
جبکہ مارکرام نے صرف 54 گیندوں پر 106 رنز بنائے اس کے علاوہ وینڈرسن نے بھی
سینچری سکور کرتے ہوئے 108 رنز کی اننگز کھیلی سری لنکن بائولرز میں مدشنکا 10 اوورز میں 86 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں