چنئی(ای پی آئی ) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 5 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 200 رنز کا ہدف دےد یا، ٹیم آسٹریلیا میگا ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

چنئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے بڑے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی بولرز نے 50 اوورز کے دوران مہمان ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔رویندرا جدیجا، کلدیپ یادیو اور جسپریت بہمرا نے ملک کو آسٹریلوی بیٹرز کو 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 199 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے اسٹیو اسمتھ 46، ڈیوڈ وارنر 41، مچل اسٹارک 28 اور مارنوس لیبوشین 27 کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکا۔

میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں، بھارتی کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف 6 بولز سے گیند کروائی، تمام ہی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔رویندرا جدیجا 3، کلدیپ یادیو اور جسپریت بہمرا نے 2، 2 وکٹ حاصل کی جبکہ محمد سراج، ایشون اور ہاردیک پانڈیا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں، شُبمن گِل کی طبیعت میں بہتری نہیں آئی اس لیے ایشان کشن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اس موقع پر پیٹ کمنز نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے، ہم تازہ دم اور اچھی پوزیشن میں ہیں، میچ سے قبل کھلاڑیوں کو تیاریوں کے لیے کافی وقت ملا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ اس ورلڈ کپ میں پہلا میچ ہے جبکہ باقی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔