حیدر آباد (ای پی آئی ) ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں آج نیوزی لینڈ کی ٹیم نیدر لینڈز سے ٹکرائے گی۔
عالمی ایونٹ کے چھٹامیچ میں حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی،
پاکستان کے وقت کے مطابق میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔
واضح رہے عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدر لینڈز کی ٹیم اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے جس میں اسے پاکستان نے 81 رنز سے مات دی تھی۔