نئی دہلی(ای پی آئی )ڈینگی بخار کا شکار بھارتی بیٹر شبمن گل کے افغانستان کیخلاف بھی میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈینگی بخار کی وجہ سے شبمن گل آسٹریلیا کیخلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے،
بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ بھارتی بلے باز شبمن گل کے افغانستان کیخلاف بھی میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے،
بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل ٹیم کے ہمراہ چنئی سے دہلی کا سفر کریں گے،شبمن گل پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں، مزید آرام دیا جائے گا۔