حیدرآباد (ای پی آئی ) کرکٹ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیڈر لینڈ کو3 32 کا ہدف دیدیا ،

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 67 رنز پر گری، اوپنر کانووے 40 گیندوں پر 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے،

بلیک کیپس کی دوسری وکٹ 144 رنز پر گری، کیوی بلے باز ول ینگ 80 گیندوں پر 70 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا 51 رنز اور ڈیرل مچل 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گیلین فلپس 4، مارک چیپ مین5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں آج اپنا ورلڈکپ کا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں پاکستان نے مات دی تھی جبکہ کیویز نےٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے چاروں شانے چت کیا تھا۔