لاہور (ای پی آئی ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے تمام اداکاروں کو نفسیاتی مسائل میں مبتلا قرار دیدیا۔

اداکار نے ایک پروگرام میں سوال کے جواب میں کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسا کوئی نہیں جس سے آپ مشورہ لے سکیں کیونکہ سارے اداکار ہی نفسیاتی مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام ہماری باتیں حتی کہ آواز پر بھی آراء کا اظہار کرتے ہیں جس کی وجہ ہمارے کام کی نوعیت ہے، اگر کسی سے صحیح مشورہ لینا ہے تو اپنے گھر میں ہی کسی سے لے لیں۔