دہلی(ای پی آئی ) کرکٹ ورلڈ کپ کے 13 میچ میں آج انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے اور ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ افغانستان نے بھی ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچز کھیلے اور دونوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔