خضدار (ای پی آئی ) خضدار کے علاقہ تحصیل وڈھ میں دستی بم بچوں کے ہاتھ لگ گیا کھلونا سمجھ کر کھیلتے ہوئے پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق 10 زخمی ۔

تفصیل کے مطابق خضدار کے علاقہ تحصیل وڈھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بچے کھیلنے کیلئے گھروں سے باہر نکلے تو انہیں دستی بم پڑا ملا۔

معصوم بچے اسے کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگے، انہیں کیا پتہ جس سے وہ کھیل رہے ہیں وہ ان کی موت کا سامان ہے۔

ایک دوسرے کو کیچ پکڑاتے ہوئے دستی بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک بچے کے چیتھڑے اڑ گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔