لاہور (ای پی آئی ) فیفا ورلڈ کپ 2024 کے کوآلفیائرمیچ میں پاکستان فٹبال ٹیم نے کمبوڈیا کو شکست دیدی ، قومی فٹبال ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوالیفائر میچ جیت لیا۔

گرین شرٹس نے کمبوڈیا کی ٹیم کو کوئی گول نہ کرنے دیا اور میچ میں ایک گول کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

فٹبال ٹیم کی برتری مقررہ وقت ختم ہونے تک برقرار رہی جس پر پاکستانی ٹیم فاتح قرار پائی۔