خبرنمبر1
عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کےسندھ ،بلوچستان کے دورے ، چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان پولنگ کی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے ۔ چیف سیکرٹری، آئی جی صوبے کے انتظامی امور پر آگاہ کریں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے ہدایات جاری کریں گے ۔
خبرنمبر2
قانون میں عملدرآمد بینچ کا کوئی تصور ہے ؟کیا سپریم کورٹ کے ججزساتھی ججز کو اپنے ہی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے سکتے ہیں؟کیا سپریم کورٹ کا ایک بینچ دوسرے کو حکم دے سکتا ہے ؟چیف جسٹس پاکستان نے عملدرآمد بینچز بنانے پر سوالات اٹھا دیے ، بحریہ ٹاؤن کراچی عملدآمد کیس کی سماعت میں چیف جسٹس کے سوال کے جواب پر وکیل فاروق نائیک نے کہا عملدرآمد بینچ کا کوئی قانونی جواز یا حوالہ نہیں ہے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کئی بار عملدرآمد بینچز بنتے رہے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ تو ہر حکومت کے دور میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل رہے ، آپ اپنے تجربے سے بتائیں کب کب عملدرآمد بنچز بنتے رہے ہیں، کیس کی سماعت جاری
خبرنمبر3
سرکاری ملازمین کی پنشن میں بڑی تبدیلیوں کی تجاویز، سرکاری ملازمین کی پنشن میں بڑی تبدیلیوں کی تجاویز، فوجیوں کو استثنیٰ ، وزارت خزانہ نے سمری وزیراعظم کو بڑھا دی، پنشن کا موجودہ فارمولا، سرکاری ملازم کی آخری تنخواہ کے مطابق پنشن جمع ہوتی ہے ، سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت 35کے بجائے 25فیصد رقم یکمشت دی جائے ۔ بقیہ 75فیصد رقم ماہانہ قسطوں میں ادا کی جائے ، غیر شادی شدہ ، طلاق یافتہ یا بیوہ بیٹی کو عمر بھر کے بجائے 10سال تک پینشن دینی کی تجویز، شہدا کے خاندانوں کے لئے یہ حد 20سال کرنے کی تجویز، آخری تین سال کی تنخواہوں کی بنیاد پر پنشن کو اکٹھا کیا جائے ، نمائندہ جنگ اور دی نیوز مہتاب حیدر کی رپورٹ،
خبرنمبر4
حکومت کے کریک ڈاؤن کے بعد مردان میں بجلی چوری کی شرح 43فیصد سے کم ہوکر 13فیصد پر آگئی ، راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ آج ہم مردان شہر کو لودشیڈنگ فری قرار دے رہے ہیں۔ بجلی کے مجموعی نقصانات 51فیصد سے کم ہو کر 12فیصد پر آ گئے ہیں۔
خبرنمبر5
کراچی ایئر پورٹ پر پان چھالیہ ، کٹکے، سگریٹ نوشی پر پابندی کا فیصلہ، اطلاق 6نومبر سے ہوگا، ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تمام کمپنیوں کے ملازمین کو احکامات جاری، کھانے والے ملازمین کے ایئر پورٹ انٹری پاس منسوخ کیے جائیں گے۔
خبرنمبر6
غزہ میں ہلاکتیں امریکا یورپی یونین کی غیر مشروط حمایت کا نتیجہ ہے ، اسرائیل نے ہفتے کو بھی اسپتال پر گولے برسائے تھے ، اسپتال ڈائریکٹر کو وارننگ دی گئی تھی کہ اسپتال خالی کر دیا جائے ۔ اسپتال میں تباہی سے پہلے کے مناظر سامنے آ گئے ۔ پناہ لینے والے خاندانوں کے بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے ۔
خبرنمبر7
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اجتماعی سزا مسئلے کا حل نہیں، غزہ کی نصف آبادی کی عمر 18برس سے کم ہے ، اورانہیں ساری زندگی بموں کا سامنا کرنے پر مجبور نہیں رہنا چاہیے ۔ ملالہ یوسفزئی کا فلسطینیوں کے لیے امداد کا بھی اعلان