اسلام آباد(ای پی آئی ) ملک میں مہنگائی کے عذاب میں مبتلا عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی
نیپرا کو بجلی 55پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی،
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی۔
درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی،ڈسکوز صارفین پر 8ارب 37کروڑ روپے کا مزید بوجھ پڑے گا، نیپرا میں یکم نومبر کو درخواست پر سماعت ہو گی۔