اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان میں ایک طرف یوٹیوبرز اور مین سٹریم میڈیا کے رپورٹرز کے درمیان کشمکش چل رہی ہے وہیں دوسری جانب سینئر صحافی اپنے یوٹیوب چینلز بناتے نظر آتے ہیں.
سینئرصحافی و کالم نگارشاہین صہبائی نے بھی اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئیٹ میں شاہین صہبائی نے کہا ہے کہ میرا یوٹیوب چینل : نئے سال 2023 کی مبارکباد اور اسکے ساتھ ہی میں نے اپنا یو ٹیوب چینل بھی شروع کر دیا ہے – چند منٹ میں آپکو لنک مل جاےگا – چینل کیوں ضروری تھا پہلا شو دیکھ کر ضرور کمینٹ کریں – الله سب کومحفوظ رکھے.
میرا یوٹیوب چینل : نیے سال 2023 کی مبارکباد اور اسکے ساتھ ہی میں نے اپنا یو ٹیوب چینل بھی شروع کر دیا ہے – چند منٹ میں آپکو لنک مل جاےگا – چینل کیوں ضروری تھا پہلا شو دیکھ کر ضرور کمینٹ کریں – الله سب کومحفوظ رکھے
— SHAHEEN SEHBAI (@SSEHBAI1) January 1, 2023
شاہین صہبائی کی اس ٹوئیٹ پر مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے ایک صارف نذیر احمد نے شاہین صہبائی کومشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مشورہ ہے دس منٹ سے کم والی ویڈیو لوگ شوق سے دیکھنا پسند کرتے ہیں ایک ہی لمبی ویڈیو کرنے کی بجائے دو تین ویڈیو بنانا بہتر رہتا ہے.
ایک مشورہ ہے دس منٹ سے کم والی ویڈیو لوگ شوق سے دیکھنا پسند کرتے ہیں ایک ہی لمبی ویڈیو کرنے کی بجائے دو تین ویڈیو بنانا بہتر رہتا ہے
— Nazir Ahmad (@nazirahmad665) January 1, 2023
صارف علی عامر نے لکھا ہے کہ آپ نے اپنا یو ٹیوب چینل بنا کر بہت اچھا کیا لیکن کبھی کبھی ہمارے بھائی
@IrfanHashmiUK کو بھی ٹائم دے دیا کریں آپ ہمارے ساتھ وعدہ تو کرتے ہیں کہ آپ عرفان بھائی کے ساتھ پروگرام کریں گے لیکن وعدہ وفا نہیں ہوتا
https://twitter.com/AliAmir57180876/status/1609422681321144320?s=20&t=tWBl26QERxMkMcnJIp0zQg