کراچی(ای پی آئی ) پاکستان کی صف اول انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے مشکل معاشی حالات میں استحکام اور لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21.89بلین روپے کے بلند ترین بعد ازٹیکس سہ ماہی منافع کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں فی حصص آمدن 46.62روپے فی رہی۔

پی ایس او کو مالی سال 2023-2024 کی پہلی سہ ماہی کیلیے 976بلین روپے کی بلند ترین سہ ماہی مجموعی سیلز ہوئی۔

20اکتوبر، 2023کو منعقدہ اجلاس کے دوران کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ (بی او ایم) نے 30 ستمبر ،2023 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کیلیے گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

گروپ نے پہلی سہ ماہی کیلیے اب تک سب سے زیادہ 23.99بلین روپے خالص منافع حاصل کیا۔

جس کے نتیجہ میں فی حصص آمدن 51.10 روپے فی حصص رہی۔پی ایس او کا ڈیزل اور گیسو لین میں مارکیٹ شیئر بالترتیب 4.5فیصد اور4.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 55.0فیصد اور47.9 فیصد ہوگیا۔