کوئٹہ (ای پی آئی ) بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشتگردوں کی موجودی کی اطلاع پر پاک فوج کا اپریشن دوران جھڑپ 2 جوان شہید جبکہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشتگردوں کے موجود ہونے کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا تو سکیورٹی فورسز کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے، گولیاں لگنے سے 2 جوانوں نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی بہادری نے جام شہادت نوش کیا۔