اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان عوام اس وقت بد ترین مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ریلیف کی بجائے روزانہ کوئی نہ کوئی بری خبر مل رہی ہے ۔
اسی حوالے سے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 30پیسے مزید اضافے کا امکان ہے۔
بجلی کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی،
نیپرا میں بجلی کمپنیوں کی درخواست پر 14نومبر کو سماعت ہوگی،بجلی صارفین پر 22ارب 56کروڑ روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔