کوئٹہ (ای پی آئی ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ اوتھل اور گردونواح میں محسوس کیا گیا جس پر شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکز اوتھل سے 20 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں واقع تھا۔
زلزلے سے کوئی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔