کوئٹہ (ای پی آئی )کوئٹہ کے سول اسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔
جبکہ وائرس کا شکار ایک ڈاکٹر انتقال کر گیا ہے 8 میں سے سات افراد کو تشویش ناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کوئٹہ کے سول اسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس میں مبتلا ایک ڈاکٹر انتقال کرگیا،ڈاکٹر شکر اللہ کو گزشتہ روز کراچی کے نجی ہسپتال متنقل کیا گیا تھا،ڈاکٹر شکر اللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔