اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
4 نومبر کو 7135 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے ملک واپس گئے جن میں 2330 مرد، 1765 خواتین اور 3040 بچے شامل تھے۔
افغانستان روانگی کے لیے 186 گاڑیوں میں260 خاندانوں کی وطن واپسی ہوئی۔اب تک 1 لاکھ 82 ہزار 154 غیر قانونی افغان باشندوں کی افغانستان واپسی ہو چکی ہے۔
جبکہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے620 افراد گرفتار کرلیے گئے ۔پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن سے 116، قائد آباد ڈویژن سے 62 ، صدر ڈویژن سے 323اور سریاب ڈویژن سے 119تارکین وطن گرفتار کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے تمام غیرملکی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کے لئے چمن روانہ کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد چمن سے 477خاندانوں کے 5246افراد کوافغانستان بھیج دیاگیا ، .
واپس جانے والوں میں 1717مرد، 1367خواتین اور 2162بچے شامل ہیں ۔