لاہور (ای پی آئی ) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 38 ویں میچ میں آج بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔

عالمی ایونٹ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر دہلی کے ارن جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔

میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 7، 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے بنگلا دیش نے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا کی ٹیم صرف 2 ہی جیت پائی جبکہ 5 میں شکست کھا چکی ہے۔