ممبئی(ای پی آئی ) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں آج آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہوگا
ورلڈ کپ کا 39 واں میچ پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے ممبئی میں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا نے اب تک 7میچز میں سے5میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر10پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم نے 7 میچز میں سے 4میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پرچھٹے نمبر پر ہیں۔
آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں افغانستان کے خلاف ناقابل شکست ہے۔ دونوں ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں دو بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور دونوں موقعوں پر آسٹریلیا نے قائل کرنے والی جیت حاصل کی ہے۔
اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔ اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے چند دنوں سے چکر آنے کی علامات رہی ہیں، امید ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوجاؤں گا۔