لاہور(ای پی آئی ) سری لنکن وزیر کی جانب سے کرکٹ بورڈ کو فارغ کرنے کے بعد سری لنکا کی عدالت میں اپیل پر عدالت نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے بورڈ کے تمام اراکین کو 14 روز کیلئے بحال کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا نے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے کے بورڈ کو فارغ کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کر لیا ہے اورفیصلہ سناتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو دو ہفتوں کے بعد اگلی سماعت تک بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کی جانب سے درخواست میں قائم کی گئی عارضی کمیٹی کو بھی چیلنج کیا گیا تھا ۔

یاد رہے کہ سری لنکا کی ورلڈ کپ میں انتہائی ناقص کارکردگی بالخصوص بھارت سے شرمناک شکست کے پیش نظر وزیر کھیل نے ایکشن لیتے ہوئے پورے کرکٹ بورڈ کو ہی فارغ کر نے کا اعلان کیا تھا ۔