لاہور ( ای پی آئی) مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مرغی کی قیمت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار ہے ،پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مرغی 530روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے، مرغی کا گوشت بھی عام آدمیوں کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے.
مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور مونس الٰہی بتائے جاتے ہیں ،پولٹری مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے، پنجاب حکومت اپنے کمیشن کی خاطر مرغی مافیا رکی لوٹ مار پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔ قرار دادا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرغی کی قیمت میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے اور قیمتیں کم کی جائیں۔