کولکتہ(ای پی آئی )بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں آج جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ہوگا
ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔
دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی تھی، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔
ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے 7 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی 7 میچز جیت چکی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔