اسلام آباد(ای پی آئی)تربیلا بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بندہونے سے شارٹ فال میں مزید اضافہ ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق تربیلا بجلی گھر سے بجلی کی پیداوارمیں کمی شارٹ فال میں مزید اضافہ ہو گیا،تربیلا بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ،صرف 2 پیداواری یونٹس سے 340 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔

تربیلا ڈیم انتظامیہ کا موقف ہے کہ بھل صفائی مہم کے باعث تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی ہوئی،پانی کی کمی سے پیداواری یونٹ بند ہوئے۔