احمد آباد(ای پی آئی ) ابھارت میں ہونے والے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج نئے بادشاہ کا فیصلہ ہوگا آج میزبان ورلڈ کپ انڈیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں فائنل ٹرافی جیت کر اپنی بادشاہت کےلئے ایک دوسرے کے ساتھ مد مقابل ہونگی ۔
دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں دوپہر ڈیڑھ بجے مدمقابل آئیں گی۔
میگا ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے کوہلی اور شرما کا بلے چلے گا یا کلدیپ اور جدیجا گگلی کا جادو جگائیں گے۔
دوسری جانب گینگروز کی امیدیں ڈیوڈ وارنر، میکسویل اور ٹریوس ہیڈ سے جڑ گئیں، باؤلنگ میں مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا بھارتی بیٹرز کو دبوچنے کیلئے تیار ہیں۔
قبل ازیں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا۔واضح رہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں بھارتی ٹیم 10 لگاتار میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی قیادت میں ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے 8 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ میچز میں 13 بار آمنے سامنے آئیں 8 میں کینگروز نے میدان مارا جبکہ 5 میں جیت بھارت کے حصے میں آئی۔
ورلڈ کپ 2023 کے لیگ مرحلے میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔آسٹریلیا کی ٹیم 8 ویں بار جبکہ بھارت کی ٹیم چوتھی بار میگا ایونٹ کا فائنل کھیلے گی،
آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں 2003 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی آمنے سامنے آ چکی ہیں جہاں کینگروز نے 125 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
فائنل جیتنے والی ٹیم کے لئے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔