گوادر(ای پی آئی ) تربت کے علاقہ پسنی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں پر دہشت گردوں کا حملہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تربت کے علاقے پسنی روڈ پر سی ٹی ڈی اور مسلح افراد کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 مبینہ حملہ آور مارے گئے

۔سی ٹی ڈی اہل کاروں نے ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ تحویل میں لے کر لاشیں تربت اسپتال منتقل کردیں۔فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جس میں 4 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوئے۔