ممبئی (ای پی آئی ) انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے بعد ایک اور معروف کھلاڑی بلے باز جو روٹ نے بھی انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے
آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز نے کہا ہے کہ جو روٹ ایونٹ کے 2024 کے ایڈیشن میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
رائلز نے ٹوئٹرپر بتایا کہ جو روٹ نے آئی پی ایل 2024 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، جو روٹ نے نے 19 دسمبر کو ہونے والی نیلامی سے قبل فرنچائزز کو ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے ہی دستبرداری کا بتایا۔
راجستھان رائلز نے جو روٹ کو 2023 میں ایک کروڑ بھارتی روپے (اس وقت تقریباً 121,000 امریکی ڈالر) میں خریدا تھا۔