کراچی (ای پی آئی )پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بیوہ کا کردار ادا کرنے میں مزہ آتا ہے۔
انھوں نے پروگرام میں پروفیشنل و نجی زندگی سے متعلق کئی ایک موضوعات پر کھل کر گفتگو کی ۔ دورانِ شو حاظرین میں سے بیٹھے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ ہمیشہ بیوہ کا کردار ادا کیوں کرتی ہیں؟
سوال کا جواب دینے سے پہلے اسماء مسکرائیں اور کہنے لگیں کہ دیکھیں جی اچھے کردار ادا کیسے کروں، میری عمر کے اداکاروں سے اب ٹھیک سے بولا نہیں جاتا، کوئی گنجا ہو گیا تو کوئی موٹا ہے۔بس اسی لیے جب میں ڈرامے میں کام کرتی ہوں تو پہلے ہی پوچھ لیتی ہوں کہ میرا کردار کیا ہوگا اور جب وہ کہتے ہیں کہ آپ بیوہ ہوں گی تو میں خوش ہو جاتی ہوں۔
اس کی بھی ایک وجہ ہے کہ معلوم نہیں ہوتا نہ کہ کس شخص کو میرے خاوند کا کردار دے دیں۔ اس کے علاوہ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم بہنوں میں سے سب اچھا گانا مرحومہ بہن سنبل گایا کرتی تھی۔ اگر ہمارے درمیان کسی قسم کا مقابلہ ہوتا تو وہ جیت جاتی۔