ممبئی(ای پی آئی ) بھارتی ٹی وی شو ‘ سی آئی ڈی’ کے اداکار ممبئی میں انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ْسی آئی ڈی’ میں فریڈرکس کا کردار نبھانے والے اداکار دنیش فدنیس کو دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد مقامی اسپتال میں وینٹیلٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل عرصے سے جاری کرائم شو ’’سی آئی ڈی‘‘ میں دنیش کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکار نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
دنیش کی عمر 50 سال سے زائد تھی۔دنیش نے سی آئی ڈی میں اداکاری کرنے کے علاوہ مقبول سیریز کی کچھ اقساط بھی لکھیں تھیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کی فلموں سرفروش اور سپر 30 میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔