کراچی (ای پی آئی ) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود دورہ آسٹریلیامیں پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ایسی کرکٹ کھیلیں گے جو دونوں ممالک کے فینز کو پرجوش کرے۔
انھوں نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، اگر بالرز 20 وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس باؤلنگ میں کافی آپشنز موجود ہیں، سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے، اس وسیم جونیئر کو ساتھ لائے ہیں جبکہ خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں۔
شان مسعود نے کہا کہ امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے جبکہ بابراعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے، سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔
ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں تاہم یہ سیریز انکے لیے مختلف چیلنجز سے بھرپور ہوگی۔