کراچی (ای پی آئی )انڈین فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی اہلیہ کو اپنا پہلا اور آخری پیار قرار دیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ میرا پہلا اور آخری پیار اہلیہ گوری خان ہی ہیں کیونکہ جس دن میں ان سے ایک پارٹی میں ملا تو ان کی عمر 14 اور میری 18 سال تھی۔اور یہ اس وقت پہلی لڑکی تھیں جنہوں نے مجھے 3 سیکنڈ سے زیادہ دیکھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جس وقت میری گوری سے شادی ہوئی تو میں غریب تھا اور اہلیہ گوری ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتی تھی میں نے شادی کے کچھ دنوں بعد ہی ان سے وعدہ کر لیا کہ بیرونِ ملک ہنی مون پر لے جاؤں گا۔
مگر جیب بالکل خالی تھی پھر ایسا ہوا کہ شادی کے 15 دن بعد مجھے ایک فلم مل گئی جس کی شوٹنگ کیلئے ہمیں ڈارجلنگ جانا تھا۔ تو میں اہلیہ گوری کو بھی پیرس کا بول کر ڈارجلنگ لے گیا کیونکہ اس بات کا مجھے علم تھا کہ یقینا گوری نے بھی کبھی پیرس دیکھا نہیں ہوگا تو میں اسے کہیں بھی لے جاؤں کون سا انہیں کچھ پتا چلے گا۔