لاہور (ای پی آئی ) پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ ریشم نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی اداکار یا شوبز شخصیت سے شادی نہیں کریں گی کیونکہ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں۔
انھوں نے کہا کہ آج کے دور میں میاں بیوی میں برداشت ختم ہوگئی ہے، اسی وجہ سے طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، یہ رشتہ برداشت سے ہی چلتا ہے، کہیں پر بیوی کو برداشت کرنا چاہیے اور کہیں پر شوہر کو بھی برداشت کرنا چاہیے کیونکہ بیوی پورے گھر کو سنبھالتی ہے،
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ “شادی کے بعد کچھ رشتوں میں صورتحال سنگین ہوجاتی ہے جہاں میاں بیوی کا ساتھ رہنا ممکن نہیں ہو تو ایسے میں علیحدگی اختیار کرلینا ہی بہتر ہے
انھوں نے کہا کہ میں اللہ سے ہمیشہ اپنے اچھے نصیب کے لیے دُعا کرتی ہوں، میرا شادی کا ارادہ ہے لیکن مجھے ابھی تک کوئی اچھا انسان نہیں مل سکا،