کینبرا (ای پی آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف کھیلا گیا چار روزہ میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ہی ختم ہو گیا ۔
چار روزہ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز بنا کر ڈیکلیئرڈ کر دی تھی پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم نے 40 اور سرفراز احمد نے41 رنز بنائے
جواب میں آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کی پہلی اننگز جاری تھی جو کہ تیسرے روز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر367 رنز بنالیے تھے، پرائم منسٹر الیون کی طرف سے میتھیو رینشا 136 بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
جبکہ چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث شروع ہی نہ ہوسکا اور اس طرح میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئے