پرتھ(ای پی آئی ) ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے تیار ہے۔ ہم یہاں مقابلہ کرنے نہیں بلکہ آسٹریلیا کو ہرانے کی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کینبرا میں چار روزہ میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی کیونکہ وہ پچ بہت سلو تھی جس پر ابتک ہم آسٹریلیا میں کھیلے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ان کی حکمت عملی ہو تاہم وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں سیٹ ہوچکی ہے اوراپنے ملک کے لیے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کو یہاں ہرانے آئے ہیں مقابلہ کرنے کے لیے نہیں، اس ٹیم میں ٹیلنٹ ہے اور ہم نے اپنی تیاری میں متعدد باکس ٹِک کیے ہیں۔ لڑکے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پرجوش ہیں اور یہاں وہ جیتنا چاہتے ہیں۔
پاکستان دورہ اسٹریلیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے کھیلے گا