کوالالمپور (ای پی آئی )ملائیشیا میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں سپین نے پاکستان کو 4۔2 سے شکست دیدی ۔
14 سال بعد جونیئر ورلڈ کپ کے کوآرٹر فائنل میں پہنچنے والی پاکستان ٹیم کے کپتان عبدالحنان شاہد نے میچ پہلے ہاف کے 12ویں منٹ میں فیلڈ گول اسکور کرکے برتری حال کی جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی ۔
کھیل کے دوسرے ہاف کے37 ویں منٹ میں سپین کے کھلاڑی پال،38ویں منٹ میں ایلیکس اور 41 ویں منٹ میں پابلو نے لگا تار تین گول سکور کرکے سپین کو ایک کے مقابلے میں تین گول کی برتری دلادی۔
43 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کیا جبکہ 45ویں منٹ میں سپین کے پال نے اپنا دوسرا گول اسکور کرکے اسپین کو 2-4 سے برتری دلاکر کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرلی۔