پرتھ(ای پی آئی )پاکستان کے دورہ آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتان موجود تھے جنھوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل 14 دسمبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں شروع گا جس کے لئے آسٹریلیا کی جانب سے ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے تاحال ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا