پرتھ (ای پی آئی )پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنا لئے ڈیوڈ وارنر کا لاٹھی چارج 164 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ۔
تفصیل کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا آسٹریلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے 126 رنز کی شراکت قائم کی
اس دوران عثمان خواجہ شاہین آفریدی کی گیند پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ دوسری جانب ڈیوڈ وارنر نے میچ کے شروع میں ہی لاٹھی چارج کی طرز پر بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری سکور کی جبکہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ نے آسٹریلیاں کی وکٹیں حاصل کرنے کی بھرپور کوشش جاری رکھی اور پہلے روز کے اختتام تک آسٹریلیا کی 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 164 جبکہ مارنوس لبوشین 16 سٹیون سمتھ 31 ٹریوس ہیڈ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے مچل مارش 15 اور الیکس کیری 14 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں