پرتھ (ای پی آئی ) پرتھ ٹیسٹ میںپاکستان اور آستریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 487 رنز پر آؤٹ ہو گئی، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے 6 شکار کیے۔
تفصیل کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام تک ڈیوڈ وارنر کے شاندار 164 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنا ئے
دوسرے روز کے کھیل شروع ہوا تو آسٹریلوی بیٹر مچل مارش نے 15 اور الیکس کیری نے 14 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ٹیم کا سکور 411 رنز تک پہنچایا جس کے بعد ایلکس کیری 34 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مچل سٹارک 12 رنز پر بولڈ ہو گئے اسی طرح کھانے کے وقفے کے فوری بعد مچل مارش نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے، انہیں خرم شہزاد نے بولڈ کیا جبکہ عامر جمال نے پیٹ کمنز کو بھی سلپ میں کیچ آؤٹ کروا دیا اور آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نیتھن لیون تھے جو 5 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ خرم شہزاد کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔