پرتھ (ای پی آئی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لئے
اس سے قبل آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز سے آغاز کیا تو پاکستان کے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر عامر جمال کی شاندار باؤلنگ کے نتیجے میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 487 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے دونوں باؤلرز عامر جمال نے 6 اور خرم شہزاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی اور فہیم اشرف ایک ایک وکت حاصل کر سکے ۔
پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی اور عبد اللہ شفیق 42 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئے
جبکہ دوسرے روز کھیل کے اختتام سے قبل کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ کھیل کے اختتام تک امام الحق 38 جبکہ خرم شہزاد 7 رنز بنا کر یز پر موجود ہیں