دبئی (ای پی آئی ) دبئی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی اے انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا ۔
دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 43 ویں اوور میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی بھارت کی جانب سے مشیر خان نے 50 جبکہ مورگن ابھیشک نے 62 رنز اور پریانشو مولیا نے 19 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 43 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر اسکور پورا کر لیا بنگلہ دیش کی جانب سے عارف السلام نے 94 رنز کی اننگرز کھیلی جبکہ احرار امین 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔۔