دبئی (ای پی آئی )دبئی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی اے انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں یو اے ای ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست پاکستان کرکٹ ٹیم کو 11 رنز شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا ،

متحدہ عرب امارات کے باولرز نے آسان ہدف کا حصول پاکستان کرکٹ ٹیم کےلئے مشکل بنا دیا ۔ سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور یو اے ای کی پور ی ٹیم 193 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی یو اے ای کی جانب سے بیٹسمین آریانش شرما نے 46 رنز بنائے جبکہ ایان افضل خان نے 55 رنز کی اننگز کھیلی

جبکہ پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 44 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفان منہاس اور علی اسفند نے دو دو وکٹیں حاصل کیں

جواب میں پاکستان کی ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئے اور اوپنرز سمیت دیگر کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 182 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

پاکستان ٹیم کی جانب سے سعد بیگ نے 50 اور آزان اویس نے 41 رنز اسکور کئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا اور یو اے ای پاکستان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔۔

واضح رہے کہ بھارت کو بنگلہ دیش شکست دیکر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے اب 17 دسمبر کو یو اے ای اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل ہوگا