پرتھ (ای پی آئی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان 233 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی

پاکستان کو 450 رنز کا ہدف ٹارگٹ کے حصول کےلئے پاکستان کی بیٹنگ جاری ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان 84 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو پاکستان کے باؤلر خرم شہزاد 87 رنز اسکور پر آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا جس کے بعد آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ عامر جمال نے ٹریوس ہیڈ کو 14 رنز پر آؤٹ کر کے حاصل کی آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 233 رنز پر گری جب آسٹریلیا کے اوپنر بیٹسمین عثمان خواجہ کو شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا جبکہ ناٹ آؤٹ رہنے رہنے والے آسٹریلوی بیٹسمین مچل مارش تھے

۔جواب میں پاکستان کی جانب سے ٹارگٹ کے حصول کے لئے بیٹنگ شروع کی تو ایک بار پھر پاکستان نے اوپنر بیٹسمین عبد اللہ شفیق 2 رنز اور کپتان شان مسعود بھی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔میچ کے چوتھے روز کے دوسرے سیشن کا کھیل جاری ہے