پرتھ (ای پی آئی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ،
450 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم میچ چوتھے روز ہی 89 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔
تفصیل کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو چاروں شانے چت کر دیا ۔
پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی سینچری کی بدولت 487 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم میچ کے تیسرے دن 271 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس پر آسٹریلیا نے 216 رنز کی برتری سے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور کھیل کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنا کر اننگز دیکلیئر کر دی اور پاکستان کو جیت کےلئے 450 رنز کا ٹارگٹ دیا
جواب میں بڑا ٹراگٹ سامنے دیکھ کرپاکستان ٹیم کے بیٹسمینوں کے اوساں خطا ہو گئے اور پاکستان کی پوری ٹیم چوتھے روز کا کھیل مکمل ہونے سے پہلے ہی 89 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سعود 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر ٹیم میں شامل تمام بڑے نام اپنی وکٹیں آسٹریلوی باؤلرز کو تحفے میں پیش کر کے پویلین لوٹے اور پانچ روز میچ چوتھے روز ہی اختتام پذیر ہو گیا