دبئی (ای پی آئی ) دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیاکپ کے فائنل میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں یو اے ای کو 195 رنز سے شکست۔ بنگلہ دیش انڈر 19 کا ایشین چیمپئن بن گیا ۔

تفصیل کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے بنگلہ دیش کی جانب سے عاشق الرحمن نے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ یو اے ای کی جانب سے ایمان احمد نے 10 اوورز میں 52 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں 

جواب میں یو اے کی ٹیم کے بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 87 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی یو اے ای کی جانب سے بیٹسمین دھرپرشار 25 رنز بنا کر نمایا ں رہے

واضح رہے کہ انڈر 19 کے ایشیا کپ میں 87 رنز پر ڈھیر ہونے والی یو اے ای کی ٹیم نے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست پاکستان ٹیم کو شکست دی تھی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم انڈیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچی تھی