میلبرن( ای پی آئی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لئے ، بارش کے باعث پہلے روز صرف 66 اوورز کا کھیل ہو سکا ،

تفصیل کے مطابق پاکستان کے دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر آسٹریلیا کے اوپنرز بیٹسمین عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے 90 رنز کی شراکت فراہم کی 90 کے مجموعت سکور پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر آغا سلمان کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ دیکر پویلین لوٹ گئے

جبکہ دوسرے اوپنر بیٹسمین عثمان خواجہ بھی 42 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بن گئے آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے تھے کے میچ کو بارش کے باعث کچھ دیر کے لئے روکنا پڑا

میچ دوبارہ شروع ہوا تو 154 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کے تیسرے بیٹسمین سٹیون سمتھ عامر جمال کی گیند پر26 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے وکٹ کیپر رضوان نے ان کا کیچ پکڑا میچ کے پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز پر کھیل رہے ہیں