میلبرن (ای پی آئی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 318 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،

پاکستان کی بٹینگ لائن ایک بار پھر آسٹریلوی باؤلرز کا مقابلہ کرنے میں ناکام 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لئے ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو آٹریلیا کے مجموعی ا سکور204 پر ٹریوس ہیڈ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے انھوں نے 17 رنز بنائے اس کے بعد آسٹریلوی بیٹسمین مارنس لبوشین 63 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار بنے جبکہ الیکس کیری بھی 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے مائیکل سٹارک 9 رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر پویلین لوٹے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل مارش 41 ،کپتان پیٹ کمنز 13 اور نتھن لیون 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3 جبکہ حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ نے 2 دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آغا سلمان نے 5 اوورز میں ایک وکٹ حاصل کی

جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 34 رنز پر امام الحق 10 رنز بنا کر آسٹریلوی باؤلرز کا پہلا شکار بنے اس کے بعد عبداللہ شفیق 62 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ شان مسعود نے54 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے جس کے بعد سعود شکیل بھی 9 رنز بنا کر چلتے بنے اور آغاسلمان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے

دوسرے روز کے اختتام پر وکٹ کیپر محمد رضوان 29 اور عامر جمال 9 رنز بنا کر کریر پر موجود ہیں پاکستان کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لئے 124 رنز درکار ہیں ۔