میلبرن (ای پی آئی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 264 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر بیٹنگ میں ناکامی کے باوجود 241 رنز کی برتری حاصل کر لی 6 وکٹوں کے نقصان کے پر187رنز بنا لئے ۔
تفصیل کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 215 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 42 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بن گئے جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن علی اور میر حمزہ صرف 2 دو رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے پاکستان کی جانب سے عامر جمال 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے
جواب میں آسٹریلیا نے 54 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صفر کے اسکور پر آسٹریلیا کی پہلی وکٹ گر گئی آسٹریلیا کے اوپنر بیٹسمین عثمان خواجہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ 6 رنز کے مجموعی اسکور پر آسٹریلوی بیٹسمین مارنس لبوشین بھی 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے
اسی طرح پہلے ٹیسٹ میچ میں سینچری اسکور کرنے والے ڈیوڈ وارنز کو میر حمزہ نے ایک خوبصروت بال پر کلین بولڈ کر دیا جبکہ ٹریوس ہیڈ بھی میر حمزہ کا شکار بن گئے آسٹریلیا کے مجموعی اسکور 16 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد بیٹسمینوں نے احتیاط سے کھیلنا شروع کیا لیکن پاکستان کو مائیکل مارش کو آؤت کرنے کا ایک سنہری موقع ملا جسے ایک بار پھر سلپ پر موجود پاکستانی کھلاڑی عبداللہ شفیق نے گرا دیا جس کے بعد مائیکل مارش نے 96 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو گئے انھیں میر حمزہ نے آؤٹ کیا
اس کے بعد میچ کے تیسرے روز کے اختتام سے قبل آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ گرگئی جو کہ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنا لئے جبکہ مجوعی برتری 241 رنز ہو گئی ہے