میلبرن (ای پی آئی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرا ٹیسٹ میچ بھی آسٹریلیا کی شاندار کارکردگی کے باعث چوتھے روز ہی ختم ہو گیا

آسان ہدف کے حصول میں پاکستانی بیٹسمنوں نے باؤلرز کی محنت پر پانی پھیرتے ہوئے مسلسل دوسری شکست کو گلے لگا لیا

تفصیل کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو باقی کھلاڑی 75 رنز کا اضافہ ہی کر سکے اور پوری ٹیم 262 رنز پر آؤٹ ہو گئی

جس پر پاکستان کو جیت کے لئے 317 رنز کا ٹارگٹ ملا جبکہ کھیل کا پانچواں روز بھی باقی تھا لیکن پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کی طرح اس ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بیٹسمین وکٹ پر پورا دن بھی نہ گزار سکے اور ایک ایک کر کے پویلین لوٹتے گئے

اس طرح دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز میچ کے اختتام سے قبل ہی پوری ٹیم 237 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 60 اور سلمان آغا نے 50 رنز کی اننگز کھیلی

جبکہ بابر اعظم 41 اور محمد رضوان 35 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 4 کھلاڑی صفر کے اسکور پر ہی آئے اور چلتے بنے اس طرح پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی 79 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔