اسلام آباد(ای پی آئی)مقامی وسائل سے توانائی کی کمی کو کم کرنے میں اہم پیشرفت، ملک میں قدرتی گیس کے شعبے سے نئی دریافت سندھ میں ماڑی غازیج-1 میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیادریافت ضلع گھوٹکی، سندھ میں واقع ماڑی ڈی بلاک میں ہوئی،ماڑی پیٹرولیم کے مطابق ذخائر میں گیس کے بہا ئوکی شرح 5.1 ملین معیاری کیوبک فٹ ہے، غازیج-1 کی تلاش کے لئے کنویں پر 24نومبر 2022کو کام کا آغاز کیا گیاماڑی غازیج پر1,015میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی،ماڑی پیٹرولیم کے مطابق نئی دریافت سے ملک کے ہائیڈرو کاربن ذخائر کی بنیاد میں اضافہ ہوگا،


